50 مرد اور 25 خواتین نیگھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات پر جانیں لے لیں
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں رواں سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 75 افراد نے خودکشی کر لی۔ ذرائع پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 50 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں، فروری میں 11 افراد (7 مرد، 4 خواتین) نے جان لی، مارچ میں 6 واقعات (4 مرد، 2 خواتین) سامنے آئے، اپریل میں 12 (8 مرد، 4 خواتین)، مئی میں سب سے زیادہ 17 (13 مرد، 4 خواتین)، جون میں 8 (3 مرد، 5 خواتین) افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ جولائی کے پہلے 20 دنوں میں خودکشی کے 9 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجوہات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات نمایاں رہے۔