کچے کے علاقے میں ہتھیار ڈالنے والے افراد کے اہلخانہ کو تعلیم، صحت اور معاشی تحفظ دیا جائیگا

کراچی (آئی این پی )سندھ کابینہ  نے کچے کے علاقوں میں سماجی ترقی کے لیے ڈاکوئوں کے ہتھیار ڈالنے کی  پالیسی منظور کرلی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشنز  اور مقامی افراد کے ساتھ مذاکرات کے بعد ڈاکوئوں  نے  ہتھیار  ڈالنے  پر آمادگی ظاہر کی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ  قانون کے تحت  ہتھیار ڈالنے کی پالیسی میں شفاف  اور ہمدردانہ طریقہ اپنایا جائیگا، ہتھیار ڈالنے  والے افراد کے اہلخانہ کو تعلیم، صحت  اور  معاشی تحفظ دیا جائیگا۔کچے کے علاقوں میں اسکول، صحت، ویٹرنری سہولیات بحال کی جائیں گی