ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی
کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن عبید عرف کے ٹو کو رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا۔ عدالت نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔یہ کیس 27 سال پرانا تھا، جو 1998 میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملے سے متعلق تھا۔ پولیس کے مطابق، اس حملے میں رینجرز کے سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے