گجرات(آئی این پی) 9 مئی واقعات کے اہم مقدمے میں سابق ایم پی اے اور سابق صدر تحریک انصاف گجرات چودھری سلیم سرور جوڑا سمیت 30 کارکنوں کو عدالت نے باعزت بری کر دیا۔سینئر سول جج سید تہذیب الحسن نقوی نے سپریم کونسل کے رہنما شمشاد اللہ ملہی کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے کے مطابق استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔