کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے 12 کارکن گرفتار

کارکن یوم شہداء منانے کیلئے مکا چو ک کے قریب جمع ہوئے‘پولیس نے لاٹھی چارج کردیا
کراچی(آئی این  پی)کراچی میں پولیس نے مکا چوک عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن کے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ایم کیو ایم لندن نے 9 دسمبر کو یوم شہدا منانے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے کارکنان مکا چوک کے قریب جمع ہوئے، پولیس نے کارکنان کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔ایم کیو ایم لندن کے کارکنان عزیز آباد کی مختلف گلیوں میں موجود ہیں، مکا چوک کے اطراف پولیس اور  رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے گرفتار رہنماوں میں نثار پنہور، آفتاب بقائی، الطاف مینگل شامل ہیں۔