اسلام آباد(آئی این پی) ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں ، نوسربازوں نے واٹس ایپ ہیک کرکے 15 لاکھ روپے ہتھیالیے۔تفصیلات کے مطابق آن لائن یا واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے گروہ نے اپنے پنجے اس طرح گاڑ لیے ہیں کہ اب اراکین قومی اسمبلی بھی ان سے محفوظ نہیں ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کے ساتھ فراڈ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں نوسربازوں نے ان کے عزیزوں، رشتے داروں یا رابطہ کاروں سے تقریبا پندرہ لاکھ روپے بٹور لیے۔ڈاکٹر نکہت شکیل رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی ہیں