رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکائونٹ ہیک،تین گھنٹے بحال

اسلام آباد(آئی این پی )رکنِ قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکائو نٹ ہیک ہوگیا۔ رپورٹ  کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکائو نٹ ہیک کرلیا گیا۔ ہیکرز ان کے قریبی افراد سے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو درخواست دی جس کے بعد این سی سی آئی اے نے تیس گھنٹے کی کوشش کے بعد اکائونٹ بحال کرلیا۔ڈاکٹر نکہت شکیل کا کہنا ہے کہ ہیکرز مختلف نمبرز پر رابطہ کرکے جعلی پیغامات بھیجتے اور پیسے مانگتے رہے۔