ایم کیو ایم رہنما زاہد ملک کا نئے صوبوں کے قیام پر پیپلزپارٹی کو مناظرے کا چیلنج

کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔اپنے ایک بیان میں زاہد ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے سامنے ایم کیو ایم کے قائدین کا سامنا کرے اور جواب دے کہ وہ پنجاب میں نئے صوبوں کی حمایت جبکہ سندھ میں اس کی مخالفت کیوں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر گریٹ ڈیبیٹ کروائیں، ایم کیو ایم عوام کے سامنے پیپلزپارٹی کو جواب دینے کے لئے تیار ہے