سپریم کورٹ ا کا تکنیکی وفد دورہ چین کے بعد واپس پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کا تکنیکی وفد چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کر کے واپس پہنچ گیا۔ یہ دورہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیجیٹل اصلاحاتی وڑن کے تحت عدالتی نظام کو ٹیکنالوجی پر مبنی اور عوام دوست بنانے کے لیے کیا گیا۔سپریم کورٹ کا وفد 26 سے 30 جولائی 2026 تک سپریم پیپلز کورٹ آف چین کی دعوت پر چین میں رہا۔ وفد کی قیادت نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے چیئرمین جسٹس محمد علی مظہر نے کی