امریکی وفد اور طالبان کے درمیان ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا‘مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں
افغان حکومت نے گرفتار امریکی شہری رہا کردیا‘طالبان حکومت نے انہیں امریکی صدر اور عوام کے لئے خیرسگالی کے طور پر آزاد کیا: زلمے خلیل زاد
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک‘آن لائن)امریکی وفد اچانک کابل پہنچ گیا، طالبان کی جانب سے خیر مقدم، امریکی وفد کے اچانک کابل پہنچنے پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے وفد سے ملاقات کی۔امریکی وفد اور طالبان کے درمیان ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں ہوئی پیشرفت کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔دریں اثناء افغانستان میں دو سال سے قید امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کر دیا گیا ہے، اور وہ اب امریکہ روانہ ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی رہائی کے لیے قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک مذاکرات جاری رہے، سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا طالبان حکومت نے انہیں امریکی صدر اور عوام کے لیے خیرسگالی کے طور پر آزاد کیا۔