قصور(خصوصی رپورٹ))ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور میڈم سمیعہ اسد نے تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ رائو خانوالہ میں نابالغ لڑکی کو گھر میں اکیلی پاکر زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق مسیح سکنہ رائو خانوالہ کو سزائے عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ اور مبلغ دو لاکھ روپے بطور ہرجانہ متاثرہ کو ادا کرنیکی سزا کا حکم بھی سنایا۔