منڈی عثمان والا میں دونوں دولہے، نکاح خواں اور گواہ گرفتار ‘بچیوں کو دارالامان بھیج دیا گیا
قصور(آئی این پی )قصور کے علاقے منڈی عثمان والا میں 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں دلہے، نکاح خواں اور گواہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کر کے بچیوں کو دارالامان بھجوا دیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ 10 اور 16 سال کی بچیوں کا زبردستی نکاح پڑھوایا جا رہا تھا۔