ملزم نے خفیہ طور پر گٹکا تیار کرنے والا سیٹ اپ لگا رکھا تھا : ایس ایچ او
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ایس ایچ او مصری شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گٹکا فروش کو گرفتار کر کے ملزم کی نشاندھی پر گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر ریڈ کیا جہاں سے 10 کلو سپاری 60 کلو تیار گٹکا، ڈرم، گٹکا تیار کرنی والی مشین سمیت دیگر سامان برآمد ہوا پولیس نے ملزم شوکت کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خفیہ طور پر گٹکا تیار کرنے والا سیٹ اپ لگا رکھا تھا جہاں سے وہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتا تھا