کوئٹہ (آئی این پی )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے موثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع پشین کے علاقے یارو میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔رپورٹ کے مطابق فیکٹری سے تقریبا 33 ہزار 600 کلوگرام منشیات برآمد کرکے موقع پر تلف کردی گئی جبکہ فیکٹری کو بھی مسمار کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فیکٹری سے بڑی مقدار میں آئس سمیت دیگر منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا