شمالی وزیرستان :فتنہ الخوارج کااسلحہ ، بارود کاذخیرہ بر آمد

اینٹی ایئرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن، آرپی جی7 اوربھاری ہتھیارشامل 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نیسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ بر آمد کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ بر آمد ہوا، فتنہ الخوارج نے خالی رہائشی مکان میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد چھپا رکھا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مکان کی کھدائی کے دوران اینٹی ایئرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن، آرپی جی7 اوربھاری ہتھیاربر آمد ہوا، بر آمد سامان میں آرپی جی7 را ئونڈز،کواڈکاپٹر ڈراپ کٹس، یوبی جی ایل را ئونڈز اور ڈیٹونیٹنگ کورڈزبھی شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا معصوم شہریوں کی جانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، جدید اسلحیکی بر آمدگی دہشتگردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی چین کی نشاندہی کرتی ہے۔