جیب تراشی کی 18 ہزار وارداتیں

سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 3 ہزار 990 وارداتوں کیساتھ پہلے نمبر پر رہا، ماڈل ٹائون کا دوسرا،کینٹ ڈویژن کا تیسرا نمبر
 لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورمیں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ سامنا، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہرکے مختلف علاقوں میں جیب تراشی کے 18 ہزار 58 مقدمات درج کیے گئے، جن میں شہریوں کو نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کیا گیا۔ سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 3 ہزار 990 وارداتوں کیساتھ پہلے نمبر پر رہا، ماڈل ٹائون ڈویژن 3 ہزار 422 اور کینٹ ڈویژن 3 ہزار 339 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ صدر ڈویژن میں جیب تراشی کے 3 ہزار 189، اقبال ٹائون ڈویژن میں 2 ہزار 346 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں ایک ہزار 772 مقدمات رپورٹ ہوئے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور رش والے علاقوں میں پولیس گشت اور نگرانی مئوثر بنائی جائے تاکہ عوام کے جان و مال اور قیمتی اشیا کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔