جیب تراشی میں ملوث احسن اور حیدر پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیب تراشی میں ملوث احسن اور حیدر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر رش والی جگہوں میں جیب تراشی کرتے اور واردات کے بعد چوری شدہ موٹر سائیکل پر مال مسروقہ دور مقامات پر فروخت کرتے تھے۔ گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار روپے نقد، موبائل فونز، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔