لاہور جیب تراشی کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ

 رواں سال 7899 شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے، صدرڈویڑن کا پہلانمبر
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر لاہور میں رواں سال جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سات ہزار آٹھ سو ننانوے شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویڑن ایک ہزار چھ سو اسی مقدمات کے ساتھ جیب تراشی کی وارداتوں میں سرفہرست رہا جبکہ صدر ڈویڑن ایک ہزار پانچ سو چھیہتر وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں ایک ہزار چار سو بانوے، کینٹ ڈویڑن میں ایک ہزار تین سو بہتر جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں ایک ہزار اٹھاون مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سول لائنز ڈویڑن میں بھی رواں سال سات سو اکیس جیب تراشی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں پیش آئیں جہاں شہری جیب تراش گروہوں کا آسان ہدف بنے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رش والے مقامات پر اپنے قیمتی سامان اور نقدی کی حفاظت یقینی بنائیں۔