چوری، نقب زنی ، جیب تراشی کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایات

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چوری، نقب زنی اور جیب تراشی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئیکارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈی ایس پیز کی کارروائیوں کی مؤثر نگرانی کریں جبکہ ڈویڑنل ایس پیز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے خود ریڈز کی قیادت کریں۔ انہوں نے بی کیٹیگری کے اشتہاریوں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے اور چوری، نقب زنی و دیگر وارداتوں میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا حکم بھی دیا۔