2سالہ فیصل کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم پکڑلیا
لاہور (کرائم رپورٹر) غازی آباد میں نجی کمپنی کی گاڑی کی ٹکر سے دو سالہ بچے فیصل کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احمد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں سمیت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔