لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بچی کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیاترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ہربنس پورہ کے ایس آئی رانا عمران نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور قمر عمر کو گرفتار کر لیا2 سالہ بچی ظاہرہ گھر کے باہر موجود تھی کہ ملزم نے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی بچی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔بچی کے والد قاسم علی کی مدعیت میں ملزم قمر عمر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر معصوم بچی کی جان لینے والے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔