لاہور: باغبانپورہ میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور: باغبانپورہ میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور: باغبانپورہ کے علاقے سوتر مل اسٹاپ کے قریب ماشاءاللہ اسکیم میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئی۔ تاہم آگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ مالی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا اور مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے۔