لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں لوہے کے سکریپ کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لوہے کے سکریپ کے گودام میں بھڑکی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی 7 ایمرجنسی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
سات ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی آپریشن شروع کر دیا تھا۔ فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اسے مکمل طور پر بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔