لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں ایک پلازے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔