لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریلوے انتظامیہ اور متعلقہ عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن لاہور میں ایک کوچ میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پاکستان ریلویز کے اعلیٰ افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوچ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ دوسری جانب آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔