لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
ؐؐکوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 82 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے جھٹکے آج صبح 8 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔متاثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔