خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔