مظفر آباد(آئی این پی )مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد،نیلم اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔