مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

 سوات(آئی این پی  )خیبرپختونخوا کے علاقوں  مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 179 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا