ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ،جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے علاقے ژوب اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیرِ زمین تھی، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔