پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، صدر مملکت کا تہنیتی خط
اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، صدر مملکت نے لبنانی صدر کے نام یوم آزادی پر تہنیتی خط میں کہا کہ پاکستان لبنان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اور لبنان کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ صدر مملکت نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں اور دراندازی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی افواج لبنان کے تمام مقبوضہ علاقوں سے مکمل اور غیر مشروط انخلا کریں۔ صدرآصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد پر زوردیا اور کہا کہ پاکستان لبنان میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔