امید ہے حکومت صحافیوں کے تحفظ، وقار اور آزادی کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھے گی:آصف زرداری

 اسلام آباد(آئی این پی )صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی ِصحافت کے عالمی دن پر ہم پاکستان میں ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آج ہم سچائی کی تلاش ، خاص طور پر جنگ زدہ علاقوں جیسا کہ غزہ اور فلسطین، میں رپورٹنگ کے دوران اپنی جانیں گنوا دینے والے صحافیوں کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں۔ ۔ مجھے امید ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ، وقار اور آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی۔ مجھے امید ہے کہ ہمارا میڈیا ہماری قوم کو قومی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر تعلیم اور آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔