پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا کامیاب آغاز، جنوبی افریقا کو 8 وکٹ سے شکست

پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا کامیاب آغاز، جنوبی افریقا کو 8 وکٹ سے شکست

ویب ڈیسک:پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔

یہ میچ پاکستان کی ٹیم کے لئے ایک تاریخی موقع تھا، جس میں انہوں نے اپنے حریف کو بڑے مارجن سے ہرا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے اس ہدف کو 11 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ پاکستانی بیٹرز نے انتہائی مضبوط کھیل پیش کیا، جس میں نعمت اللّٰہ کی 59 رنز کی شاندار اننگز نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

ظفر اقبال نے ناقابل شکست 33 رنز اسٹرائیک پر اننگز کا بھرپور اختتام کیا، جبکہ محمد صفدر نے 13 رنز کی اہم شراکت فراہم کی۔ اس کامیابی نے پاکستانی ٹیم کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے اگلے میچز کے لئے اعتماد دیا ہے۔یہ فتح پاکستانی ٹیم کی ٹیم ورک اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور وہ اپنے اگلے میچوں میں بھی اسی معیار کا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔