پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔
قومی ٹیم نے فائنل میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس کامیابی پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر فائنل میں کپتان نثار علی اور محمد صفدر کی بیٹنگ کی تعریف کی، جنہوں نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے مینجمنٹ کی محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کے انتظامات کی بدولت ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔