پاکستان نے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتا۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی طرف سے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔پاکستانی اوپنرز نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مطلوبہ ہدف محض 11 اوورز میں مکمل کرلیا۔ نثار علی نے شاندار 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد صفدر نے 47 رنز کا حصہ ڈالا۔ دونوں کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے فائنل میں فتح حاصل کی اور بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا۔