ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کرے گی اور 24 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کسی نے بھی احتجاج کے لیے درخواست نہیں دی، اور اگر کسی نے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ احتجاج کو روکنے کے دوران ہونے والے جانی نقصان کا ذمہ دار وہ ہوگا جو ہائی کورٹ کے حکم کو نظر انداز کر کے احتجاج میں حصہ لے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے رینجرز اور اضافی ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر رہی ہے، جس میں دارالحکومت کے کچھ راستوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔