اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے کئی قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمے میں الزام ہے کہ اراکین اسمبلی کے گن مینوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی اور پولیس اہلکاروں کی یونیفارم پھاڑ دی گئی۔مقدمہ تھانہ سیکرٹرہٹ میں درج کیا گیا اور اس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں 506، 114، 427، 188، 186، 149، 148، 395، 353، 324، AMPLIFIER ACT SEC 3/4، PAPO ACT 2024 SEC8-7 شامل ہیں۔
مقدمے میں تقریباً 50 سے 55 پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں شامل ہیں:
اقبال آفریدی (MNA)
شفقت میاں (MNA)
ملک حسن (MPA)
سرائے احسن رضا (MPA)
محمد اکرم (MPA)
اسد زمان چیمہ (MPA)
حسن نیازی، میاں مد شرار، عمر فاروق، مسیر وصی قطر، ملک عمر اسلم (سابقہ MNA)
سید رفعت شاہ (MPA)
غیاب رشید (MPA)
محمد سرفراز احمدادگر (MPA)
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں شامل دفعات سنگین نوعیت کی ہیں اور کارروائی جاری ہے۔