چیمپئینز ٹی20 کپ کے لیے ٹیموں کے مینٹورز نے عارضی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے، تاہم یہ اسکواڈز جنوبی افریقہ کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے اعلان کے بعد حتمی شکل اختیار کریں گے۔
ٹورنامنٹ 7 سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اور اس حوالے سے بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کے وائٹ بال اور ریڈ بال اسکواڈز کا اعلان زیر التوا ہے، جس کے باعث مینٹورز نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور دیگر وائٹ بال کرکٹرز کو فی الحال اپنے اسکواڈز میں شامل نہیں کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، مینٹورز اپنے عارضی اسکواڈز کا دوبارہ جائزہ لیں گے اور کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد حتمی فہرست پی سی بی کو جمع کرائیں گے۔ عارضی اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
اے بی ایل اسٹالیئنز (مینٹور: شعیب ملک)
عبدالفصیح، احمد صفی عبداللہ، اعظم خان، حسین طلعت، محمد عامر خان، محمد حارث، محمد محسن، معاذ صداقت، مہران ممتاز، ناصرنواز، شعیب ملک، طاہر حسین، عبید شاہ، یاسر خان، زمان خان۔
اینگرو ڈولفنز (مینٹور: سرفراز احمد)
آصف علی، فہیم اشرف، احسان اللہ، خبیب خلیل، کاشف علی، مرزا طاہر بیگ، محمد اخلاق، محمد غازی غوری، سلمان آفریدی، سلمان ارشاد، شایان شیخ، عمر امین۔
لیک سٹی پینتھرز (مینٹور: ثقلین مشتاق)
عبدالواحد بنگلزئی، علی رضا، عماد بٹ، دانش عزیز، حیدر علی، حسن علی، عرفان اللہ شاہ، محمد عمر، محمد ذیشان، مبصر خان، ریحان آفریدی، رضوان محمود، سعد بیگ، شرجیل خان، عمر صدیق، اسامہ میر۔
نورپور لائنز (مینٹور: وقار یونس)
عامر یامین، عارف یعقوب، حسن نواز، حنین شاہ، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد باسط، محمد فائق، محمد جنید، محمد سراج، محمد طحہٰ، موسیٰ خان، روحیل نذیر، سجاد علی ہاشمی، شہاب خان۔
یو ایم ٹی مارہورز (مینٹور: مصباح الحق)
عبدالصمد، عاکف جاوید، علی شفیق، علی شان، علی عثمان، بلاول بھٹی، بسم اللہ خان، فخر زمان، افتخار احمد، خواجہ محمد نافع، محمد فیضان، محمد عمران جونیئر، محمد نواز، محمد رمیز جونیئر، محمد سرور آفریدی، محمد عمران رندھاوا، محمد شہزاد، نیاز خان، نثار احمد، سعد مسعود، زاہد محمود۔
یہ عارضی اسکواڈز ہیں، اور پی سی بی کے اعلان کے بعد ان میں مزید تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔