انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کیا ہے، جو 12 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہوگی۔ اس تاریخ تک ٹیمیں اپنے ابتدائی اسکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر ردو بدل کر سکتی ہیں۔ تاہم، 12 فروری سے ٹیموں میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
اسکواڈز کا اعلان:
تمام ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، اور وہ آئی سی سی کو صرف اسکواڈ کے نام جمع کروا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی اور ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔