بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، امریکی نائب صدر مودی میڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار نہ بنیں
اسلا م آباد (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے،ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چیٹی سنگھ پورا قتلِ عام جیسا واقعہ ہے، بھارت نے سال 2000میں بھی 35سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے صدر کلنٹن کے دورہِ بھارت کے موقع پر 35سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مودی میڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار نہ بنیں۔