دوکاندار ایپلی کیشن میں اپنے کوائف درج کر کے خود کو با آسانی رجسٹر کروا سکتے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ای گیجٹ ایپ کے ذریعے موبائل فونز کی برآمدگی کا سلسلہ جاری رواں سال ریکور ہونیوالے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2730 موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے ای گیجٹ ایپ کے ذریعے ریکور کیے گئے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2730 موبائل فونز مالکان کے سپرد کر دیے اپنے موبائل فونز کی واپسی پر شہریوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن محمد نوید کا کہنا تھ اکہ ای گیجٹ موبائل ایپ لاہور میں 46132 دکاندار جبکہ مجموعی طور پر پنجاب میں 1,55,694 دکاندار استعمال کر رہے ہیں، اب تک ای گیجٹ کے ذریعے 38لاکھ36ہزار275 موبائل فونز کی خرید وفروخت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایِ گیجٹ ایپلی کیشن پلے سٹور سے باآسانی ڈاون لوڈ کی جا سکتی اور دوکاندار ایپلی کیشن میں اپنے کوائف درج کر کے خود کو با آسانی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔