پنجاب میں کوڑا ٹیکس جمع کرانا لازم قرار‘ دوماہ کے دوران 2کروڑ40لاکھ روپے ٹیکس جمع
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں کوڑا ٹیکس جمع کراناانتہائی لازمی قرارد ے دیاگیا،اب جو کوڑا ٹیکس نہیں دیگا،وہ جائیداد بیچ سکے گا نہ خریدسکے گا۔دوسری سہ ماہی کے کوڑا ٹیکس بل بھی قریب آگئے ہیں اوریکم جنوری سے دوسری سہ ماہی کے بلز کا اجرا کیا جائے گا۔ایکسائز حکام کے مطابق دوماہ کے دوران 2کروڑ40لاکھ روپے کوڑاٹیکس جمع ہوا،کوڑا ٹیکس سوسائٹیز اور ٹائونز سے وصول نہیں ہوگاکیونکہ وہاں انتظامیہ کی جانب سے صفائی کی فیس خود وصول کرکے کچرا اٹھایا جاتا ہے،50لاکھ یونٹس میں 20فیصد زائد پراپرٹیز سوسائٹی یا ٹاونز میں ہیں۔ایکسائزحکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں ابتک 14 لاکھ کوڑا ٹیکس کے بلز تقسیم کئے جاچکے ہیں،پہلی سہ ماہی کے کوڑا ٹیکس بلز جلد تقسیم کر دئے جائیں گے اورکوڑا ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر پراپرٹی کی خریدوفروخت کے لئے این اوسی کا اجرا نہیں ہوگا۔