اوورسیزپاکستانی گاڑی کی خرید وفروخت پر بائیو میٹرک گھربیٹھے کرواسکیں گے

پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی
اسلام آباد (آئی این پی )اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گاڑی کی خریداری اور ٹرانسفر پر بڑی سہولت متعارف کروادی گئی،اب گاڑی کی خرید وفروخت پر بائیو میٹرک گھربیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کرواسکیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطا بق ایکسائزحکام  نے بتایا ہے کہ  نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں گاڑی کا نمبر،چیسز نمبر اور مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کروائی جاسکے گی۔ایکسائزحکام کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا،اب پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی،حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بائیو میٹرک میں تاخیر کی وجہ سے اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔ حکام کے مطابق اوور سیز کے حوالے سیایکسائز اور نادرا کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اوراگلے ہفتے سے دونوں اداروں کا سسٹم آپس میں انٹگریٹ کرکے بائیو میٹرک کی سہولت فراہم کردی جائیگی۔