لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمران خان کی ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ضمانتوں کی درخواستوں کی جلد سماعت کی جائے، تاہم پراسیکیوٹر نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فوجداری مقدمات میں ایسی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔