سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کی کینسر سے صحتیابی کے سفر کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔
سدھو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نونی کو اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی بچنے کی صرف 4 فیصد امید ظاہر کی تھی، لیکن خوش قسمتی سے وہ اب مکمل طور پر کینسر سے نجات پا چکی ہیں۔سدھو نے اس پریس کانفرنس کا مقصد کینسر اور اس کے علاج کے بارے میں آگاہی پھیلانا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اپنی والدہ کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر غذا پر تحقیق کی، جس میں لیموں، ہلدی، ناریل اور کاربز کم کرنے والے اجزاء شامل تھے۔
صرف 40 دن میں ان غذا کے استعمال سے مثبت نتائج سامنے آئے۔سدھو کے مطابق یہ غذا نہ صرف کینسر کی صحتیابی میں مددگار ثابت ہوئی، بلکہ موٹاپے اور فیٹی لیور جیسے مسائل کے علاج میں بھی مؤثر ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین سدھو کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنی ذاتی کہانیاں شیئر کر رہے ہیں، اور یہ آگاہی مہم صحت مند زندگی کے اصولوں کو فروغ دینے کی ایک کامیاب کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔