زینت امان اسپتال میں زیر علاج، مداحوں کو صحتیابی کی خوشخبری دی

زینت امان اسپتال میں زیر علاج، مداحوں کو صحتیابی کی خوشخبری دی

بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ زینت امان نے حال ہی میں اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

 73 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک طبی عمل کے بعد اسپتال کے 'ریکوری روم' میں ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔زینت امان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایک طویل عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کی غیر حاضری کی وجہ طبی مصروفیات تھیں۔ تاہم، انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے یا علاج کی نوعیت سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں وہ اپنی ایک آنکھ کو ڈھانپے ہوئی نظر آئیں، جس پر مداحوں نے ان کے جلد مکمل صحت یاب ہونے کی دعا کی۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اسپتال کا سرد اور سنجیدہ ماحول انہیں زندگی کی حقیقی اہمیت کا احساس دلا گیا ہے۔

 انہوں نے وعدہ کیا کہ اب وہ دوبارہ انسٹاگرام پر فعال ہوں گی اور مداحوں کے ساتھ اپنی کہانیاں، فیشن سے متعلق مشاہدات، ذاتی یادیں اور خیالات بانٹتی رہیں گی۔یاد رہے کہ زینت امان ماضی کی کئی مقبول فلموں جیسے ’ہرے راما ہرے کرشنا‘، ’ڈان‘ اور ’ستیم شیوم سندرم‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنی منفرد پہچان بنا چکی ہیں۔ اب وہ جلد ہی نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز 'The Royals' میں بھی جلوہ گر ہوں گی، جس کی ریلیز 9 مئی 2025 کو متوقع ہے۔مداح زینت امان کی مکمل صحت یابی اور نیٹ فلکس پروجیکٹ میں ان کی شاندار واپسی کے منتظر ہیں۔