لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں دونوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
دونوں بہنوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہوئی ہیں، جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست قبول کرلی۔عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں بھی 12 اپریل تک توسیع کردی۔ یہ کیس 5 اکتوبر کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق درج دو مقدمات سے متعلق ہے۔