لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش، اسموگ اور دھند میں کمی

لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش، اسموگ اور دھند میں کمی

ویب ڈیسک:لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے، جن میں بند روڈ، بابو صابو، شیراکوٹ، یتیم خانہ چوک اور کنال روڑ شامل ہیں۔

بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے اور اس کے نتیجے میں لاہور میں اسموگ اور دھند کی شدت میں کمی آ گئی ہے​بارش سے قبل شہر میں جاری گہری دھند اور اسموگ کے سبب موسم میں تبدیلی نے شہریوں کو راحت پہنچائی۔ تاہم، اس بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقے جیسے ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور فیروز پور روڈ پر بھی ہلکی بارش دیکھنے کو ملی ہے، اور بارش کے بادل ابھی بھی موجود ہیں​