بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج

بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کی دفعہ 126 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر کے مطابق، بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں نفرت انگیز اور ورغلانے والا بیان دیا، جس کے ذریعے انہوں نے عوام میں نفرت اور کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی۔پولیس نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 126 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ویڈیو بیان:
بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ منورہ گئے اور واپس آئے تو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کالز آنا شروع ہوئیں، جن میں کہا گیا کہ "ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں" اور ان کے خلاف مہم شروع کر دی گئی۔ بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ عمران خان کو "یہودی ایجنٹ" قرار دیا گیا۔

اب اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع ہو گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔