وقت کا تقاضا ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے:سپریم کورٹ بار اعلامیہ

صدر رئوف عطا کی سربراہی میں اجلاس ،پاراچنارشہد ا ء کو خراج عقیدت پیش ،زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی 27ویں ایگزیکٹو کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیاہے جس میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،اوراجلاس میں دہشتگردانہ کارروائی میں جان گوانے والوں کے لواحقین سے اظہا ہمدردی کی گئی جبکہ شہدا ء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی گئی۔صدرسپریم کورٹ بار رئوف عطا ء کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے ایک اور سفاکانہ کارروائی کی گئی، دہشتگردوں نے پارا چنار، کرم ایجنسی کے قریب 42 سے زائد معصوم مسافروں کو قتل کیا، دہشتگردانہ کاروائی میں درجنوں خواتین، بچے زخمی ہوئے،صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائی کے خطرات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے،حکومتوں کو سیاسی معاملات پر تمام وسائل ضائع کرنے کے بجائے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے،مہذب معاشروں میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں،ہماری قوم نے دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ماضی میں اسے شکست دی ہے،وقت کی ضرورت ایک بار پھر اسی عزم کا تقاضا کرتی ہے۔